(Istanbul , Turkey)استنبول،ترکی

استنبول آبادی کے لحاظ سے ترکی کا سب سے بڑا شہر ہے، استنبول کا پرانا نام قسطنطنیہ ہے چونکہ اس شہر کے درمیان دریا ہے اس لیئے اس کا 70% ایشیا اور 30% حصہ یورپ میں واقع ہے ۔ استنبول یورپ کا سب سے بڑا شہر ہے اس شہر کی آبادی 1 کروڑ 56 لاکھ ہے 
استنبول میں ترکش ، جرمن ، انگریزی اور فرانسیسی زبان بولی جاتی ہے۔ 


 

ہر سال دنیا بھر سے  لاکھوں سیاح اس شہر کی خوبصورتی کو دیکھنے جاتے ہیں اس شہر میں کم و بیش 17 تاریخی محل 46 مساجد 69 گرجا گھر موجود ہے۔

 

استنبول کی سب سے مشہور سیاحی جگہ سلطان احمد مسجد ﴿نیلی مسجد﴾ ہے جو دنیا کی واحد  ایسی مسجد ہے جس کے 6 مینار ہیں جسے دیکھنے ہر سال مختلف ممالک سے لوگ آتے ہیں۔


 
ٹوپکاپی محل سابقہ سلطنتِ عثمانیہ کی جائے رہائش ہے اس عمارت کے 23 حصے ہیں۔ جن میں خزانے ، لاٰئبریری وغیرہ شامل ہیں۔



اس کے علاوہ اور بھی بہت سے مقامات شامل ہے جن میں 

آیا صوفیہ ، سلیمانیہ مسجد، مزارِ حضرت ایوب انصار رضیﷲتعالیٰ ،بوس فورس بریج شامل ہیں۔



انکے علاوہ استنبول کا گرینڈ بازار دنیا کے قدیم ترین بازاروں میں سے ایک ہے اور اسے ایشیا کی سب سے بڑی مارکیٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے جس میں4000 سے زائد دکانیں ہیں ہر روز دنیا بھر سے لاکھوں لوگ اس بازار کی سیر کو آتے ہیں۔



 

Post a Comment

0 Comments