ایران مغرب ایشیا میں واقع ایک اسلامی ملک ہے اور اسکا مکمل سرکاری نام اسلامی جمہوریہ ایران ہے گزرے وقتوں میں اسے فارس کے نام سے بھی جانا جاتا تھا ۔
ایران کا دارالکحکومت اور سب سے بڑا شہر تہران ہے ۔اور دوسرا بڑا شہر مشہد ہےجہاں حضرت امام علی رضا کا مزار ہے اس لئے یہ شہر شیعہ فرقے سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ہر سال دنیا بھر سے شیعہ فرقے لے لوگ اس مزار پر حاضری دینے جاتے ہیں۔
ایران کی کل آبادی 8 کروڑ 17 لاکھ ہے اور آبادی کے لحاظ سے یہ دنیا کا ١۸ واں بڑا ملک ہے۔ایران میں سب سے زیادہ فارسی زبان بولی جاتی ہے جو ایران کی سرکاری زبان بھی ہے ۔ ملک میں دیگر بولی جانے وال زبانوں میں عربی ، بلوچی ، ترکی ، آزربائیجانی اور آرمینی سرِ فہرست ہیں۔
ایران کا سب سے بڑا تہوار نوروز ہے جو موسمِ بہار کے پہلے روز منایا جاتا ہے۔دیگر تہواروں میں عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ شامل ہیں
ایران کے ہمسائے ممالک میں ارمینیہ ، آزربائیجان ، ترکمینستان ، پاکستان ، افغانستان اور عراق شامل ہیں ۔ایرانی معیشت گیس ، تیل ، زراعت اور دیگر بڑی بڑی صنعتوں پر مشتمل ہے ۔ ایرام روس اور انڈونیشیاٴ کے بعد دنیا میں سب سے زیادہ قدرتی ذخائر رکھنے والا ملک ہے۔
ایران کا قومی لباس پیرھن ہے اور قومی جانور فارسی چیتا ہے ۔ ایران کا قومی پھول لوٹس ہے جسے ایرانی زبان میں ناہد کہتے ہیں ۔ایران میں کباب بہت زیادہ کھائے جاتے ہیں اس لئیے لوگ کباب کو قومی ڈش کہتے ہیں۔
0 Comments