(Karachi, Pakistan)کراچی، پاکستان

 

کراچی پاکستان کا سب سے بڑا، رقبے کے حساب سے دنیا کا ساتھواں بڑا اور آبادی کے لحاظ سے دنیا کا دوسرا بڑا شہر  ہے۔ اسکی آبادی 1 کروڑ 80  لاکھ سے ذیادہ ہے۔ کراچی کا پرانا نام کولاچی تھا ۔ پاکستان کے بانی قائدِاعظم محمد علی جناح کی پیدائش بھی کراچی کی ہے۔




کراچی کو منی پاکستان بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس شہر میں پاکستان کے ہر کونے ، ہر نسل اور ہر مذہب کے لوگ آباد ہیں۔ صرف پاکستان سے ہی نہیں بلکہ دنیا کہ ممالک سے آئے مھاجرین آباد ہیں۔


کراچی میں کئی ذبانیں بولی جاتی ہے جن میں اردو ، سندھی ، بلوچی ، پنجابی ، پشتون ، بنگالی ، انگریزی ،  فارسی اور کئی چھوٹی زبانیں بولی جاتی ہیں.

 
کراچی پاکستانی معیشت میں تقریبا 80٪ شراکت داری کرتا ہے جن میں ٹیکسٹائل ، سیمینٹ ، ہیوی مشینری ، اسٹیل ، کیمیکل اور بے شمار کھانے پینے کی انڈسٹریز قابلِ ذکر ہے۔



یہ شہر بین الاقوامی تجارت کے لئے بنیادی حیثیت رکھتا ہے کراچی بندرگاہ اور پورٹ قاسم پاکستان کی سب سے بڑٰی اور قدیم بندرگاہیں ہیں.



کراچی میں سیر و تفریح کے بھی کئ مقام موجود ہیں جن میں سی ویو ، دو دریا ، پورٹ گرینڈ ، مہتا پیلس سرِ فہرست ہیں.
 


Post a Comment

2 Comments