(Surah Ikhlas)سورة اخلاص

سورة اخلاص

اگرچہ قرآن پاک کا ہر ایک لفظ سچ ہے اور اپنے آپ میں  معجزہ ہے ۔ اللہ تعالی نے 
قرآن مجید کے ہر ایک حرف پر ثواب مقرر کیا ہے۔ قرآن مجید کی ہر سورة کی تلاوت میں بے حساب انعامات اور فوائد ہیں۔ اس کے باوجود  قرآن مجید کے مختلف حصے ہیں جو پوری دنیا میں زیادہ قابل احترام اور عقیدت کے حامل ہیں اس احترام کو اور مسلمانوں کی زاتی ترجیح کو غلط نہیں سمجھنا چاہیے بلکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم  کی حدیث اور سنت سے ثبوت ملتے ہے کہ قرآن کے ایک خاص حصے کو دوسرے سے زیادہ احترام حاصل ہوتا ہے۔ 


سورة اخلاص کی اہمیت

سورة اخلاص قرآن مجید کی ان نمایاں سورتوں میں سے ہے جو مقابلہ میں سب سے زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔

سو رة اخلاص مکہ مکرمہ میں نازل ہوئ اور اس کی ۴ آیات ہیں۔ اس سورت کی تلاوت قرآن مجید کی ایک تہائی تلاوت کے برابر ثواب ہے۔ یہ دنیا میں قرآن پاک کی سب سے زیادہ پڑھی اور حفظ کی جانے والی سورتوں میں سے ایک ہے۔ باقاعدگی سے سورہ اخلاص کی تلاوت اطمینان اور خوشی بخشتی ہے۔ اس سورة کی ایک خصوصیت  یہ بھی ہے کہ جو بھی باقاعدگی سے اس کی تلاوت کرتا ہے اسے ہر طرح کی بیماریوں سے محفوظ کیا رکھتی  ہے۔



سورہ اخلاص کی تلاوت کے انعامات اور فوائد


سورة اخلاص کی تلاوت کے بہت سے فوائد ہیں ان میں سے کچھ درج ذیل ہیں جن کے بارے میں ہم سب کو معلوم ہونا چاہئے:
  1. سورہ اخلاص کی تلاوت ھماری ہر طرح کے مصائب و آفت سے تحفظ کرتا ہے۔
  2. اگر سورة اخلاص کو مستقل بنیاد پر پڑھا جائے تو یہ جادو کو توڑ دیتا ہے اور جادو ٹونے ، نفسیاتی مسائل﴿ڈیپریشن﴾ اور  جادو کو مکمل طور پر ختم کردیتا ہے ۔ 
  3. سورة اخلاص گناہوں کی معافی کا ایک ذریعہ ہے
  4. سورة اخلاص کی کثرت سے تلاوت ھماری ہر جائز خواہش کو پوری کرتی ہے
  5. جنّت میں گھر، پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: ”جو شخص دس بار قل ھوا اللہ احد پڑھے۔ اللہ اس کے لئے جنت میں ایک گھر بنائے گا۔ (صحیح الجامع)
  6. سورة اخلاص غربت کو ختم کرتی  ہے
  7. سونے سے قبل سورة فاتحہ کے ساتھ  سورہ اخلاص کی تلاوت ہر طرح کے نقصانات سے تحفظ کا ذریعہ ہے۔ پیغمبر اکرم (ص) نے فرمایا: "جب تم اپنے بستر پر گئے سورة فاتحہ اور سورة اخلاص پڑھی تو تمہاری حفاظت ہوگی اور موت کے سوا ہر چیز سے نڈر ہوجا نا۔"
  8. سورة اخلاص کی تلاوت سے قرآن مجید کے ایک تہائی تلاوت کے برابر ثواب  فائدہ ملتا ہے۔ ہمارے پیارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: "کہو: وہ اللہ واحد مطلق وحدت ہے ... ، اس کی قسم جس کے ہاتھ میں میری جان ہے ، یہ قرآن کے ایک تہائی حصے کے برابر ہے!" (بخاری)
  9. سورة اخلاص کی مستقل تلاوت سے موت کے وقت فرشتوں کی موجودگی میں اضافہ ہوتا ہے
  10. جو شخص اپنی فرض نمازوں میں سورہ اخلاص کی تلاوت کرے گا اللہ اسے دنیا میں بھی اور آخرت کی زندگی میں بھی خیر عطا کرے گا اور اسے ، اس کے والدین اور بچوں کو بخش دے گا ۔
  11. آخر میں، یہ ضروری ہے کہ ہر مسلمان سورة اخلاص کی اہمیت کا ادراک کرے ، اسے حفظ کرے اور اس سے متعدد انعامات و فوائد حاصل کرنے کے لئے روزانہ کی بنیاد پر تلاوت کرے۔ اللہ سبحانہ وتعالی ہمیں زیادہ سے زیادہ اس سورة کو پڑھنے کی توفیق عطا فرمائے تاکہ ہم اپنے رب کی رحمتیں حاصل کرسکیں! ﴿آمین﴾



Post a Comment

0 Comments