(Kashmir)کشمیر

دنیا کے اگر کسی حصے کو جنت کا ٹکرا کہا جاتا ہے تو وہ کشمیر ہے۔کشمیر بلا شبہ دنیا کے خوبصورت جگہوں میں سے ایک ہے ۔اور جب بات کشمیر کی خوبصورتی کی ہو پھر یہ سوچ ختم ہو جاتی ہے کہ وہ آزاد کشمیر ہے یا مقبوضہ کشمیر۔کشمیر تو بس کشمیر ہے۔

Beautiful Kashmir

کشمیر ایک ایسا خطہ زمین ہے جسے ایک نہیں دو نہیں بلکہ 3 ملکوں نے تقسیم کیا ہے اور ہر ملک دوسرے ملک کے حصے میں آنے والے اس خوبصورت وادی کو اپنی سلطنت میں شامل کرنا چاہتا ہے ۔ کشمیر انڈیا، پاکستان اور چائنہ کے درمیان تقسیم ہے۔

Beautiful kashmir

کشمیر رقبے کے لحاظ سےدنیا کے 113 مملک سے زیادہ بڑا تصور کیا جاتا ہے ۔ پوری ریاستِ کشمیر کی آبادی 1 کروڑ 85 لاکھ ہے ۔
کشمیر کا سب سے زیادہ حصہ انڈیا کے کنٹرول میں ہے جو پورے کشمیر کا ۴٦٪ ہےجن میں لداخ ، سری نگر اور جموں کشمیر شامل ہیں۔اسکے بعد ۳۸ فیصد پاکستان اور باقی 16% چائنہ میں واقع ہے

kashmir

پاکستان میں موجود کشمیر کی99 فیصد عوام مسلمان ہے جبکہ انڈیا میں موجود کشمیر میں 95 فیصد مسلمان باقی 4 فیصد ہندو اور ایک فیصد عیسائی ہیں۔
 کشمیر میں کشمیری بولی جاتی ہے۔
کشمیری لوگ خاص لباس پہنتے ہیں جسے پہران کہتے ہیں۔
کشمیری چائے پوری تو دنیا میں مشہور ہے ۔
کشمیری علاقائی کھانے میں روغن جوش مشہور ہے۔ 

kashmiri tea, roghan josh

Post a Comment

2 Comments