ٹیلی ویژن اداکارہ سارہ خان اس وقت پاکستانی ٹیلی ویژن انڈسٹری کے خوبصورت چہروں میں ایک ہے سارہ خان نے اپنے کرئیر کی شروعات 2012 میں ڈرامہ سیریل بڑی آپا سے کی اور بعد میں کئی کامیاب ڈرامہ سیریز میں کام کیا۔
ستائس سالہ اداکارہ اپنی شائستگی کے لئے مشہور ہیں کیونکہ سارہ کبھی بھی کسی ایسی چیز کا حصہ نہیں بنی جس کے بعدانکےخلاف ہوا جا سکے ۔اور نہ ہم نے سارہ کو کبھی نا مناسب لباس میں دیکھا۔
احسن خان کے ساتھ گفتگو میں سارہ خان نے شیئر کیا کہ انہون نے انڈسٹری میں کام کرنے کے لئے کچھ اصول بنا لئے ہیں
جن پر چلنا انکی پہلی ترجیح ہے۔
احسن خان نے پوچھا کہ سارہ نے اب تک فلموں میں کام کیوں نہیں کیا؟
جس پر سارہ خان نے انکشاف کیا کہ اگر چہ انہوں نے فلموں کی بہت پیشکش موصول کی ہیں لیکن انکی پہلی شرط ہی یہی تھی کے غیر اخلاقی سین کرنے ہونگے جس وجہ سے انہیوں نے فلموں سے انکار کر دیا۔



0 Comments