(SubhanAllah , Alhamdulillah , AllahuAkbar)سبحانﷲ، الحمدللّٰہ ، ﷲاکبر

ہم ہر نماز کے بعد تسبیحاتِ فاطمہ رضیﷲتعالیٰ عنہا پڑھتے ہیں﴿سبحانﷲ ، الحمدللّٰہ ، ﷲاکبر﴾ مگر کیا ہم جانتے ہیں کہ یسکی کیا فضیلت ہے ؟؟

حضرت ابو ہریرہ رضیﷲتعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ایک بار نبی اکرم صلیﷲعلیہ وسلم کے پاس کچھ فقرا اور مہاجرین آئے اور عرض کیا ، یا رسولﷲ کہ مال دار لوگ بلند درجات اور دائمی نعمتیں لے گئے، آپ صلیﷲعلیہ وسلم نے پوچھا وہ کیسے ؟
تو انہوں نے جواب دیا وہ نماز پڑھتے ہیں جیسے ہم نماز پڑھتے ہیں وہ روزے رکھتے ہیں جیسے ہم روزے رکھتے ہیں
مگر وہ صدقہ کرتے ہیں جیسے ہم صدقہ نہیں کر سکتے وہ غلام آزاد کر سکتے ہیں ہم نہیں کر سکتے تو رسولﷲ صلیﷲعلیہ وسلم نے عرض کیا کہ کیا میں تمہیں ایسی چیز نہ بتاوں جس سے تم صدقہ دینے والوں کا درجہ حاصل کرو؟اور تم سے افضل صرف وہ ہوں جو تمہاری طرح عمل کرے؟تو لوگوں نے کہا یا رسولﷲ جی ہاں ہمیں بتائیں ۔رسولﷲ نے فرمایا ہر نماز کے بعد  33 بار سبحانﷲ ، 33 بار الحمدللّٰہ  ،   34بار ﷲ اکبر 
پڑھو۔ صحیح مسلم 1248
Subhan Allah
Alhamdulillah
Allahuakbar




ایک اور روایت میں آپ صلیﷲ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص نماز کے بعد سبحانﷲ ، الحمدللّٰہ ، اللہ اکبر اور لا اِلٰہ اِللّٰہ وحدہ لا شریک لہ الملک الہ الحمد وھو علیٰ کلّ شئ قدیر پڑھے گا اسکے سارے گناہ معاف ہو جائے گے چاہے وہ سمندر کے جھاگ کے برابر ہی کیوں نہ ہوں ۔
Lailahaillah

اور ایک دوسری روایت میں ہے کہ یہ پڑھنا غلام آزاد کرنے سے بھی بہتر ہے ۔

Post a Comment

2 Comments