بحیثیتِ مسلمان آپ اپنی زندگی ، اپنی سوچ اور اپنی خواہشات اور اپنی مرضی ﷲ تعالیٰ کے سپرد کرتے ہیں ۔ اور آپ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ آپ کے ساتھ جو کچھ بھی اچھا ، برا ، کسی کا زندگی میں آنا ، یا کسی کا زندگی سے جانا ﷲ تعالیٰ کی مرضی سمجھتے ہیں اور آپ کو اس بات پر یقین ہوتا ہے کہ جو بھی ہوتا ہے اس میں ﷲ تعالیٰ کی بہتری ہوتی ہے۔
آپ ایک انسان کی حیثیت سے اپنے حدود کو تسلیم کرتے ہیں ۔لہذا آپ اپنی زندگی کو مثبت طور سے دیکھتے ہیں ۔ آپ کو صرف اس بات کی فکر ہوتی ہے کہ آپ کا علم کتنا ہے اور آپ کتنے بہتر انسان بن سکتے ہیں باقی آپ سب کچھ ﷲتعالیٰ کی حکمت پر چھوڑ دیتے ہین۔
جب کوئی اپنے وجود کو سوچنے یا سمجھنے کی کوشش کرتا ہے تو وہ نہت سے خدشات کا شکار ہو جاتا ہے جیسے میں کون ہوں ، کیوں ہوں ، ایسا کیوں ہے ،کیوں ہورہا ہے،زندگی کا مقصد کیا ہے ؟ کیا میں مر جاونگا۔۔۔
بحیثیتِ مسلمان , آپ اپنی زندگی کی پریشانی یا پریشان کن حالات سے متاثر ہو سکتے ہیں لیکن آپ ان سب سے بہتر طریقے سے ننپٹ سکتے ہیں۔ کیونکہ آپ پر یہ واضح ہے کہ آپ کون ہیں اور کیوں ہیں۔اگر آپ اپنی زندگی کے اس مقصد پر توجہ دیں جس کے لئے آپ اس دنیا میں آئے ہیں ۔آپ کی مثبت سوچ اور مثبت فیصلہ آپ کا حالات سے نبٹنے کے لئے بے حد مدد کا ثابت ہونگے۔
قرآن مجید میں ہے کہ
اور نہ ہی اپنے آپ کو مارو اور تباہ کرو،بے شک ﷲ تم پر مہربان ہے. سورہ النسا 4:29ٴ
اور قرآن مجید میں ارشاد ہے کہ
اور کبھی بھی ﷲ کی رحمت کی امید مت چھوڑو۔سورة یوسف 12:87
اور ارشادِ بری تعالیٰ ہے کہ
واقعی ہر مشکل کے بعد آسانی ہے ، بےشک ہر مشکل کے بعد آسانی. سورة الانشراح 94:5,6
ڈپریشن کے خلاف آپ کے پاس سب سے بہترین نسخہ یہ ہے
حضرت محمد صلیﷲعلیہ وسلم نے ارشاد فرمایا
جو شخص پریشانی اور دکھ کا شکار ہو ، اگر وہ یہ دعا کہے توﷲ تعالیٰ اسکی ساری پریشانیاں اور دکھ ختم کر دے گا۔
اے اللہ ، میں تیرا غلام ہوں ، تیرے غلام کا بیٹا ہوں ، میری پیشانی تیرے ہاتھ میں ہے ، تیرا مجھ پر حکم ہمیشہ کے لئے نافذ ہے اور آپ کا مجھ پر حکم صداقت ہے۔ میں آپ سے ہر اس نام سے پوچھتا ہوں جس کا نام تونے اپنے نام سے رکھا ہے ، یا اپنی کتاب میں انکشاف کیا ہے ، یا تو نے اپنی کسی تخلیق کو تعلیم دی ہے ، یا تو نے اپنے آپ کو غیب کے علم میں محفوظ کیا ہے ، تاکہ ہم قرآن کو حیات بنا لیں۔ میرے دل کو پرنور کردے۔ آمین




2 Comments
The start is so much beautiful 😍 i love it so much helpful for me thank you keep it up ❤️ 🙏
ReplyDeleteThanks
Delete